07 فروری ، 2013
کراچی…معروف سرجن اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی نماز جنازہ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی جبکہ تدفین پاپوش قبرستان میں کردی گئی۔ڈاکٹر محمد علی شاہ کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں اد اکی گئی جس میں شاہد آفریدی،جاوید میانداد، جہانگیر خان ، بابر غوری ، فاروق ستار ، وقار مہدی اور امیر نواب سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں، سیاسی اور سماجی رہنماوٴں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے مطالبہ کیا کہ نیشنل اسٹیڈیم کو محمد علی شاہ سے منصوب کیا جائے ، جبکہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی سی بی پر منحصر ہے کہ وہ محمد علی شاہ کو کس طرح خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔