Time 22 جون ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں بےضابطگیوں کا انکشاف

خیبرپختونخوا ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں بےضابطگیوں کا انکشاف
قوائد و ضوابط کے خلاف ایک ہی ضلع میں دو دو یا اس سے زیادہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو تعینات کردیا گیا/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق قوائد و ضوابط کے خلاف ایک ہی ضلع میں دو یا اس سے زیادہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق ایک ضلع میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا ایک ہی بجٹ سینکشنڈ (منظور شدہ) پوسٹ ہوتا ہے مگر دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں رولز کےخلاف 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد اسرار اور مدثراحمد کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ ہری پور کے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ادارے میں ڈائریکٹر کی پوسٹ پر سینئر آفیسر کو نظر انداز کرکے سینیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر آنے والے آفیسر کو ڈائریکٹر  ایڈمن کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

اس معاملے پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وائس کمشنر ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن خورشید عالم نے کہا کہ تعیناتیوں میں بے ضابطگیاں نہیں ہوئیں، ضلع میں ضرورت کے پیش نظراضافی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی افسر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کی اضافی ذمہ داری دینا ادارے کےکمشنرکا اختیار ہے۔

مزید خبریں :