07 فروری ، 2013
کراچی…اورنگی ٹاوٴن بدر چوک کے قریب دھماکا سنا گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔جیو ٹی وی کے نمائندے طلحہ ہاشمی کے مطابق اورنگی ٹاوٴن میں واقع مومن آبادتھانے کے قریب پولیس موبائل پر ہینڈ کریکر مارا گیا جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہینڈ کریکر حملے میں مولیس موبائل کونشانہ بنایاگیا جس سے موبائل تباہ ہو گئی ہے۔