Time 25 جون ، 2024
پاکستان

گلوکار شہزاد رائے کی حکومت سے کتابوں پر سیلز ٹیکس واپس لینے کی درخواست

گلوکار شہزاد رائے کی حکومت سے کتابوں پر سیلز ٹیکس واپس لینے کی درخواست
فوٹو: فائل

گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے حکومت سے نصابی کتابوں پر سیلز ٹیکس واپس لینے اور اساتذہ کی تنخواہوں پر ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کی درخواست کردی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ اچھی کتاب اور اچھا اُستاد تنقیدی سوچ پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں لیکن اس ملک میں نصابی کتابوں پر مراعات دینے کے بجائے اُن پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو تنخواہوں پر حاصل 25 فیصد ٹیکس چھوٹ واپس لینا بھی خطرناک اقدام ہے۔

شہزاد رائے نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے یہ دونوں اقدامات واپس لینے کی درخواست کی ہے اور دونوں نے اس پر مثبت ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ ٹیکس جلد ختم کر دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :