08 فروری ، 2013
ڈیرہ غازی خان… ڈیرہ غازی خان میں مقامی تاجر کو قتل کردیاگیا جس پر شہریوں نے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے ۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے بلاک 34 میں لین دین کے تنازعہ پر مخالف شخص نے مقامی تاجر کو اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جب وہ اپنے گھر کے قریب ایک ہوٹل میں بیٹھا تھا، مقامی تاجر اور سماجی رہنما شیخ اعظم کے قتل کے خلاف اہل علاقہ اور شہریوں نے کلمہ چوک اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں الگ الگ مظاہرے کئے اور قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے ملزم حیات احمد کے خلاف سٹی تھانے میں درج کرلیا ہے تاہم ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔