08 فروری ، 2013
کراچی… کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جناح گراوٴنڈ میں عید میلا النبی کے سلسلے میں محفل ذکر مصطفی کی روح پرور محفل منعقد کی گئی، جس میں ملک کے معروف علمائے کرام اور نعت خوانوں نے شرکت کی ، اس موقع پرعلمائے کرام نے سیرت طیبہ اور حضور کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ علمائے کرام نے مسلمانوں کے اتحاد اوراتفاق پر زور دیا اور کہا کہ حضور اکرم کی سیرت طیبہ پرعمل پیرا ہوکر ہی تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ محفل ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اویس رضا قادری، جنید جمشید، قاری وحید ظفر قاسمی اور الحاج صدیق اسماعیل سمیت دیگر نعت خوانوں نے سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقدت پیش کیے۔ ذکر مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بابرکت محفل میں ایم کیو ایم کے کارکنوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ یہ روح پرور محفل رات گئے تک جاری رہی۔