25 جون ، 2024
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان ہوگیا جس کے بعد ہفتہ اور اتوار دو دن چھٹی ہوگی۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہناتھا پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہواکرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہفتہ کے دن چھٹی کا فیصلہ کیا، اسکولوں میں پیر سے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے۔
ان کا کہناتھاکہ ہفتے کا دن اساتذہ کی ٹریننگ، کپیسٹی بلڈنگ اور دیگر امور کیلئے استعمال ہوا کرے گا۔
رانا سکندر حیات نے مزید کہاکہ اساتذہ کی پروموشن کے مسائل بھی جلد حل ہونے جا رہے ہیں اور بہت جلد 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ایز کا ریگولرلائزیش پلان آ رہا ہے۔