Time 26 جون ، 2024
پاکستان

بنوں: خواجہ سراؤں کا تشدد اور زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

بنوں: خواجہ سراؤں کا تشدد اور زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا
فوٹو: سوشل میڈیا

بنوں کے خواجہ سراؤں نے ان پر ہونے والی زیادتیوں، تشدد اور سر منڈوانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ڈی آئی جی بنوں کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ پر دھرنا بھی دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بھتہ لیتے ہیں اور زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں اور جو خواجہ سرا ان کی بات نہیں مانتا ان کو جان سے مارنے اور ضلع بدر کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

احتجاج کرنے والے خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دے۔