08 فروری ، 2013
کراچی…جمعیت علمائے اسلام نے علما کرام کے قتل کے خلاف آج کراچی میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ جمعیت علماء اسلام کی اس اپیل پرسیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ آج کی ہڑتال کامیاب بنائی جائے۔ دوسری جانب آج شہر بھر کے نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی شام 4بجے تک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔