08 فروری ، 2013
لاہور…پنجاب میں ڈیوٹی سے مسلسل غیرحاضر 90 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ،برطرف ہونے والے تمام ڈاکٹرزگذشتہ ایک سال سے اپنی ڈیوٹی پر نہیں آ رہے تھے ،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ان ڈاکٹرکو باربار وارننگ دی گئی مگر اس کے باوجود ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے پر اُن کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ،ڈیوٹی سے غیر حاضر مزید 350ڈاکٹروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔