08 فروری ، 2013
نتھیا گلی …نتھیا گلی اور اس کے مضافات میں شدید برف باری کی وجہ سے جہاں علاقے کی تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں وہیں درجنوں سیاح بھی 6 روز سے پھنسے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے برف ہٹانے کا کام اب تک شروع نہیں کیا ہے۔نتھیا گلی ، گلیات اور دیگر ملحقہ علاقوں میں حالیہ برف باری کے دوران پانچ سے چھ فٹ بر ف پڑچکی ہے۔ جس سے علاقوں کی تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ نتھیا گلی میں اتوار سے چالیس کے قریب سیاح پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے انتظامیہ نیاب تک کوئی انتظامات نہیں کئیہیں۔ علاقے میں پھنسے ایک سیاح غلام مصطفیٰ نے جیونیوز کو فون پر بتایا کہ یہاں خوراک اور پانی کی شدید قلت ہے۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہے۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور خیبر پختون خوا ہائی وے اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ مشینری ناکافی ہونے کے باعث سڑکوں سے برف نہیں ہٹا ئی جاسکی۔ ادھر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سید امتیاز شاہ کا کہنا ہے کہ برف ہٹانے کے لئے محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب سے مدد طلب کی ہے۔