پاکستان
08 فروری ، 2013

ایفی ڈرین کیس:اے این ایف کو چالان جمع کرانے کیلئے 10 دن کی مہلت

ایفی ڈرین کیس:اے این ایف کو چالان جمع کرانے کیلئے 10 دن کی مہلت

راولپنڈی…ایفی ڈرین کیس میں اے این ایف نے ملزمان کا چالان جمع کرانے کے لیے 10 دن کی مہلت مانگ لی۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ 22 فروری کو تمام ملزمان کا چالان پیش کیا جائے۔ راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی ، اے این ایف کی طرف سے چالان جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی گئی جس پر عدالت نے اُنہیں ہدایت کی ہے کہ تمام ملزمان کا 22 فروری کو چالان پیش کیا جائے، اِس موقع پر وزیر ٹیکسٹائل مخدوم شہاب الدین بھی عدالت میں موجود تھے، عدالت نے مزید سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی۔بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شہاب الدین کے وکیل رشید شیخ کا کہنا تھا کہ جب کوئی ملزم وعدہ معاف گواہ بن جائے تو بھی وہ ملزم ہوتا ہے، سابق ڈی جی ہیلتھ جمعہ خان اور فارماسوٹیکل کمپنی کے مالک رضوان احمد عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے۔بھٹو کیس میں وعدہ معاف گواہ کو بھی پھانسی ہوئی ، یہ سب کچھ اے این ایف کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :