08 فروری ، 2013
اسلام آباد…قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نشاندہی پر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو مسلم لیگ ن کی رکن شیری ارشد نے کورم کی نشاندہی کر دی، ایوان میں ارکان کی گنتی کا عمل شروع کرایا گیا ، ڈپٹی اسپیکر نے کورم پورا نہ ہونے کا اعلان پڑھے بغیر اجلاس ملتوی کر دیا ، ایوان میں چالیس سے بھی کم ارکان موجود تھے۔