08 فروری ، 2013
لاہور …لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے،ینگ ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ حکومت آج اسپتالوں میں مریضوں کے مفت علاج کی سہولتیں اور فنڈز جاری کردے وہ بھوک ہڑتال ختم کر دینگے،لاہور میں سروسز اسپتال کے باہر ینگ ڈاکٹرز کا بھوک ہڑتالی کیمپ آج پانچویں روز بھی قائم ہے ،گذشتہ شام حکومت کی جانب سے سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کیے تاہم یہ مذاکرات بے نتیجہ رہے ،ینگ ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آج اسپتالوں میں فری ادویات ، ٹیسٹ اور خراب مشینوں کی دُرستگی کے فنڈز جاری کر دے تو بھوک ہڑتال ختم کرنے کو تیار ہیں ، وائی ڈے اے کے ترجمان ڈاکٹر ناصر عباس کا کہنا ہے کہ سروس اسٹرکچر بھی ان کا اہم مسئلہ ہے تاہم وہ اسے بعد میں حل کراتے رہیں گے ۔