28 جون ، 2024
سندھ اسمبلی نے مالی سال 25-2024 کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
سندھ کے بجٹ میں 959 ارب روپےکے ترقیاتی اخراجات کی تجاویز منظور کی گئیں جبکہ اپوزيشن کی کٹوتی کی1200 سے زائد تحاریک مسترد کردی گئيں۔
اپوزیشن کی چند تحاریک پر بجث کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی نے اپوزیشن کی منظوری کے بعد تمام کٹوتی کی تحاریک کو یکجا کر کے پیش کیا جنہیں ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کردیا اور مطالبات زر اور صوبائی بجٹ منظور کرلیا۔
سندھ اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عجلت میں فنانس بل منظور نہ کیا جائے ورنہ ہم ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
فنانس بل کی مرحلہ وار منظوری کے بعد وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کے اپوزیشن کے پاس کافی وقت تھا کہ وہ فنانس بل کے خلاف اعتراضات جمع کراتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔