Time 30 جون ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر مودی کا بھارتی ٹیم کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر مودی کا بھارتی ٹیم کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام
فوٹو: ایکس

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبار کباد دی ہے۔

بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر وزیراعظم نریندرمودی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبار کباد کا خصوصی پیغام دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں نریندر مودی نے  بھارتی ٹیم کو پورے ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہ ہارنے پر  مبار کباد دی۔

بھارتی وزیراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کو تاریخی میچ قرار دیا۔

نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کی طرف سے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد۔آج 140 کروڑ بھارتیوں کو آپ پر فخر ہے۔بھارتی ٹیم نے ورلڈکپ میں فتح حاصل کر کے سب کا دل بھی جیت لیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت 2007 میں بھی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا تھا۔