02 جولائی ، 2024
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس سے خصوصی طیارے کے ذریعے واپس روانہ ہوگی۔
میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کی واپسی کیلئے بھارتی بورڈ نے خصوصی طیارے کا انتظام کر لیا ہے۔
میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم مقامی وقت کے مطابق منگل کی شام 6 بجے روانہ ہو گی اور بدھ کی رات پونے 8 بجے دہلی لینڈ کرے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارباڈوس سے سمندری طوفان گزر گیا ہے اور خوش قسمتی سے یہ بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بارباڈوس میں صورتحال جلد معمول پر آنے کی امید ہے، بجلی اور انٹرنیٹ سروس آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے جبکہ ائیر پورٹ بھی اگلے چند گھنٹوں میں کھلنے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ بارباڈوس میں کیٹگری 4 طوفان بیریل کی پیشگوئی کی گئی تھی، سمندری طوفان کے پیش نظر بارباڈوس کے ائیرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا تھا اور سمندری طوفان کی وجہ سے بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنسی ہوئی ہے۔