29 جون ، 2024
بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔
بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت 17 سال بعد دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بنا، 2007 میں بھی پہلی بار فائنل جیتا تھا۔
بھارتی ٹیم نے فتح کے ساتھ ہی جشن منایا اور اس دوران ہی کپتان روہت شرما کو بھارت سے اہم کال موصول ہوئی جو انہوں نے گراؤنڈ میں ہی ریسیو کی۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روہت شرما کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کال کی اور ٹیم کی جیت پر مبارکباد دی۔