Time 02 جولائی ، 2024
پاکستان

حکومت کی ایس آئی ایف سی کے تحت فائیو جی آکشن کا کام مکمل کرنے کی ہدایات

حکومت کی ایس آئی ایف سی کے تحت فائیو جی آکشن کا کام مکمل کرنے کی ہدایات
فوٹو: فائل

حکومت نے ایس آئی ایف سی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت آئی ٹی اورٹیلی کام اور پیپرا کو پروکیورمنٹ اور دیگر حکومتی عوامل کی ڈیجٹلائزیشن میں تیزی اوربہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کے تحت فائیو جی آکشن کا کام مکمل کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

لا ڈویژن کو ہدایات کی گئی ہیں کہ فائیوجی سے متعلق اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات پر فعال طور پر کام کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد حل کیا جائے۔

پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی امور نے 235 ملین روپے کی منظوری دے دی۔

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی امور نے ای۔ روزگار پروگرام کیلئے 229 ملین روپے منظور کرکے تفویض شدہ اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :