08 فروری ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کے اراکین کیخلاف تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے 11 فروری کو سماعتکی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان، وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور ڈاکٹر طاہر القادری کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے درخواست میں الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کو چیلنجکیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ معاملے کی نوعیت کے پیش نظردرخواست کی سماعت11فروری کورکھی گئی ہے۔