Time 01 جولائی ، 2024
پاکستان

ٹک ٹاک کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط، قوانین کی پاسداری کی یقین دہانی

ٹک ٹاک کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط، قوانین کی پاسداری کی یقین دہانی
ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو مواد ہٹانے کےلیےخصوصی پورٹل دیا مگر پی ٹی اے نے توہین آمیز مواد رپورٹ نہیں کیا: ٹک ٹاک کا خط میں مؤقف/ فائل فوٹو

ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم بند کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو ٹک ٹاک کے ہیڈ  آف پبلک پالیسی  اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز کا خط موصول ہواہے  جس میں کہا گیا ہےکہ ٹک ٹاک پر مبینہ طورپر توہین آمیز  مواد اپ لوڈ ہونےکی خبریں ہم تک پہنچیں جس پر ٹک ٹاک نے  پی ٹی اے کو ایسا مواد ہٹانے کےلیےخصوصی پورٹل دیا مگر پی ٹی اے نے توہین آمیز مواد رپورٹ نہیں کیا۔

ٹک ٹاک حکام کے خط میں کہا گیا ہےکہ خبریں آنےکے بعد ٹک ٹاک نےخود پی ٹی اےکو  توہین آمیز  مواد رپورٹ کرنےکی درخواست کی اور پورٹل پر رپورٹ شدہ توہین آمیز مواد کو ٹک ٹاک نے بلاک کیا ہے۔ 

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق ٹک ٹاک کی پالیسی سخت ہے اور ٹک ٹاک توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے جب کہ ٹک ٹاک نے عدالتی کارروائی میں حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ 

پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے کےلیے دائر درخواست پر اگلی سماعت 24 جولائی کو ہوگی۔ 

مزید خبریں :