08 فروری ، 2013
ہنگو … ٹل شہر میں دکان میں سلنڈر کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر ٹل کی ایک دکان میں سلنڈر کا دھماکا ہوا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ دھماکے کے بعد 3 دکانوں میں آگ لگ گئی ۔ واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا۔