08 فروری ، 2013
تیونس …تیونس میں اسلام پسند حکمران جماعت نے نگران حکومت کے قیام کے لیے اپنے ہی وزیر اعظم کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔ گزشتہ روز بھی اپوزیشن رہنما شْکری بِلعَید کے قتل کے خلاف مظاہرے ہوئے ، مظاہرین وزیر اعظم حمادی جبالی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا، ان کی تدفین آج ہو رہی ہے اور اس تناظر میں حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ بھی پایا جاتا ہے۔بد ھ کووزیر اعظم حمادی جبالی نے شْکری بِلعَید کے قتل کے بعد قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ جس قدر جلدی ممکن ہوا وہ الیکشن کرادینگے۔