08 فروری ، 2013
لوساکا…زمبیا کے خطرناک ٹریفک حادثے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،دارالحکومت لوساکا کے قریب Chifamba جاتے ہوئے ایک مسافر بس ایک ٹرک اور کار سے جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں 53افراد ہلاک ہوگئے۔ادھر مقامی پولیس ترجما ن کے مطابق یہ ملک کی تاریخکا بدترین حادثہ ہے ، اپریل 2005 میں اسکول بس کے حادثے میں 38 طلبا ہلاک اور50 زخمی ہوئے تھے۔