Time 02 جولائی ، 2024
پاکستان

5 سالہ منصوبے کے تحت آبادی بڑھنےکی رفتارکم کرنے کے اہداف مقرر

5 سالہ منصوبے کے تحت آبادی بڑھنےکی رفتارکم کرنے کے اہداف مقرر
آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح کو 2030 تک 1.1فیصد تک کم کرنےکاہدف مقرر کیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے آبادی  پر قابو  پانے کےلیے 5 سالہ منصوبے کے تحت آبادی بڑھنےکی رفتارکم کرنے کے اہداف مقررکردیے۔ 

ذرائع کے مطابق آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح کو 2030  تک 1.1فیصد تک کم کرنےکاہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع  وزارت منصوبہ بندی کا بتانا ہے کہ آبادی بڑھنے کی شرح 2023 کی آخری مردم شماری کے مطابق 2.55 فیصد تھی، مالی سال 2024 میں مجموعی شرح پیدائش3.32 فیصد تھی جب کہ مجموعی شرح پیدائش کو 2030  تک 2.2 فیصد تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دانستہ مانع حمل روکنےکی شرح کو 2030 تک 60 فیصد تک بڑھانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مالی سال2024 میں دانستہ مانع حمل روکنےکی شرح 39.36 فیصد تھی جب کہ جدید طریقے نہ اپنانے کے نتیجے میں پاکستان میں سالانہ 25 لاکھ دانستہ اسقاط حمل کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی کے پلان کی منظوری این ای سی اجلاس میں دی تھی۔ 

یاد رہے 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 24کروڑ 14لاکھ 90 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ 

مزید خبریں :