Time 03 جولائی ، 2024
کھیل

17 سالہ چینی بیڈمنٹن کھلاڑی کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، ویڈیو وائرل

17 سالہ چینی بیڈمنٹن کھلاڑی کی کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے یوگیکارتا میں ایشیائی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوران چینی کھلاڑی ژانگ ژی اچانک گر کر ہلاک ہوگیا۔

انڈونیشین بیڈمنٹن فیڈریشن کے مطابق ژانگ ژی کا مقابلہ گزشتہ اتوار کو جاپان کے کازوما کاوانو سے تھا۔

سوشل میڈیا پر کھلاڑی کے آخری لمحات کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے گرنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کی گئی،کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات کی جانب سے نوجوان کھلاڑی کی اچانک موت پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ژانگ ژی اپنے مختصر سے کیریئر کے دوران کئی چیمپئن شپس جیت چکے تھے۔

مزید خبریں :