Time 05 جولائی ، 2024
دنیا

ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری
صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا— فوٹو: رائٹرز

ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق  صدارتی انتخابات کے لیے  ووٹنگ کے وقت میں اضافہ کردیا گیا  ہے اور  ایرانی وقت کے مطابق شام 6 بجےختم ہونے والی ووٹنگ اب 8 بجےختم ہوگی۔

صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ہفتے کے روز  کیا جائے گا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے، مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سنا ہے لوگوں کا جوش اور دلچسپی پہلے مرحلے کے مقابلے میں زیادہ ہے، خدا کرے کہ یہ اسی طرح ہو کیونکہ یہ خوش کن خبر ہوگی۔

ایرانی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں چار میں سے کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں لے سکا تھا۔

28 جون کو ہونے والے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا تھا جو 1979 کے بعد سے سب سے کم ٹرن آؤٹ تھا۔

مئی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات کی وجہ سے ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :