09 فروری ، 2013
اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی حصوں میں سردی کی شدت مزید دو دن تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہا، سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 13 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسکردو میں منفی 12، پاراچنار میں منفی 11، کالام منفی 10، ہنزہ میں منفی 06، دیر اور مالم جبہ میں منفی 05 اور کوئٹہ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔