09 فروری ، 2013
پشاور…پشاورکے نواحی علاقہ بدوثمر باغ سے پولیس کو چار افراد کی نعشیں ملی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ بدوثمر باغ کے علاقہ سے چار افراد کی نعشیں ملی ہیں جن کی تاحال کوئی شناخت نہیں ہوئی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور بعدازاں ان کی نعشیں ویرانے میں پھینک دی گئیں،پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔