09 فروری ، 2013
کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی لہر برقرار ہے۔بلوچستان کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، قلات، زیارت سمیت دیگر شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے اور موسم سرد ہونے کے ساتھ خشک بھی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات،ڑوب،نصیرآباد اور سبی ڈویڑن میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔