09 فروری ، 2013
لاہور…لاہورکیعلاقے شاہدرہ ٹاوٴن میں پلاسٹک دانہ بنانے والے گودام میں دھماکے سے ایک مزدورزخمی ہوگیا،جبکہ قریبی مکانات کوبھی نقصان پہنچا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق پرانانارووال روڈپرواقع رہائشی علاقے میں ایک پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں رات گئے اچانک دھماکہ ہوگیا،جس سے ایک مزدورشدیدزخمی ہوگیا،لوگوں نے بتایا کہ دھماکہ پلاسٹک دانہ بنانے والی مشین میں ہوا،اوراُس کے پرزے دورتک جاگرے،آس پاس کے گھروں کوبھی نقصان پہنچا۔