پاکستان
09 فروری ، 2013

کراچی:سینئروکیل ایم ایم طارق کے قتل کیخلاف عدالتوں میں بائیکاٹ

کراچی:سینئروکیل ایم ایم طارق کے قتل کیخلاف عدالتوں میں بائیکاٹ

کراچی…سینئر وکیل ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف وکلاء کا سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں عدالتی کا م کا بائیکاٹ کیا۔جبکہ مقدمات کی سماعت کے لیے قیدیوں کو جیل سے نہیں لایا گیا۔ کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے سینئر وکیل ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں وکلاء نے واقعے کے خلاف عدالتی کام کا بائیکاٹ کیا۔ اس موقعے پر مقدمے کی سماعت کے لیے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ مقدمات کی سماعت کے لیے قیدیوں کو جیل سے بھی نہیں لایا گیا۔ وکلاء کے بائیکاٹ کی وجہ سے عدالتی اُمور متاثر ہیں۔ وکلاء نے مطالبہ کیا کہ سینئروکیل کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت وکلاء اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :