09 فروری ، 2013
کراچی…بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد بند ہونے والی رابطہ سڑکیں اب تک نہیں کھولی جاسکی ہیں۔جب کہ بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔ مری میں 4روز دھوپ نکلنے کے بعدایک بار پھر موسم ابر آلود ہے۔ شدیدسردی کے باعث گھروں کے باہر پڑا پانی بھی جم گیا ہے۔علاقے میں بجلی کا نظام اب تک پوری طرح بحال نہیں ہوسکا ہے۔ مری سے گلیات جانے والی مرکزی شاہراہ بھی بند ہے۔مالاکنڈ ڈیژن میں موسم صاف ہے۔کالام اور مالم جبہ میں کئی اہم شاہراہوں کی بند ش سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں سے برف ہٹارہے ہیں۔