09 فروری ، 2013
پشاور…اورکزئی ایجنسی بم دھماکے کا ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں دم توڑ گیا،جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے 31 افراد میں سے 13 افراد کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انھیں تفصیلی معائنے کے بعد مختلف وارڈز میں منتقل کیاگیا تھا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ہاشم بھی شامل تھا جسے لیڈی ریڈنگ کے نیورو آئی سی یو میں داخل کروایا گیا تھا جو آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔