Time 07 جولائی ، 2024
جرائم

نوشہروفیروز میں علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر والد نے 15 دن کی بچی کو زندہ دفن کر دیا

نوشہروفیروز میں میں 15 دن کی بچی کو والد نے زندہ دفن کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹھارو شاہ میں پیش آیا جہاں والد نے 15 دن کی بچی کو والد نے زندہ دفن کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے بتایاکہ بچی کے والد کو گرفتار کرلیا گیا اور مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ والد کی نشاندہی پر بچی کی لاش قبر سے نکال لی گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کوپیدائش سے ہی خون کی کمی تھی، ڈاکٹر نے حیدرآباد لے جانے کا مشورہ دیا۔

بچی کے والد نے بتایاکہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ بچی کا حیدرآباد میں علاج کراتے۔

مزید خبریں :