09 فروری ، 2013
کراچی……شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر تشکیل دےئے گئے میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیار کر لی ہے جسے پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی تاریخ پیدائش 27نومبر1993،عمر19سال سے زیادہ ہے۔ تفتیشی افسر نے برتھ سرٹیفکیٹ اور تعلیمی اسناد بھی میڈیکل بورڈ کو دے دئے ۔سندھ سروسز اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر محمد توفیق کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شاہ رخ جتوئی کی عمر کا تعین متفقہ طور پر کیا ہے،شاہ رخ کی میڈیکل رپورٹ سیل کردی ہے اور اسے پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کچھ روز پہلے میڈیکل بورڈ نے شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کیلئے ہڈیوں اور دانتوں کے ایکسرے کیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کی بلوغت کا تعین ہوگیاہے،ملزم کے 32دانت مکمل ہیں اور عقل داڑھیں بھی نکل آئی ہیں۔ یہ نشانیاں کسی بھی شخص میں 18سال کے بعد ہی نمایاں ہوتی ہیں۔شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کیلئے تشکیل دیا گیا 6 رکنی میڈیکل بورڈ 3 ریڈیو لو جسٹ ، 2فارنسک ایکسپرٹ اور ایک ڈینٹسٹ پر مشتمل ہے