09 فروری ، 2013
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانچ سال حکمران بھنگ پی کر سوتے رہے اور قوم اندھیروں میں ڈوبتی چلی گئی ،اب بھی تمام صوبے چاہیں تو کالا باغ ڈیم بن سکتا ہے ۔انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے کالا شاہ کاکو کیمپس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ کراچی پورٹ پر950میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ گل سڑ رہے ہیں،رینٹل منصوبوں میں اربوں روپے ڈبونے کی بجائے کوئلے سے بجلی پیدا کرتے تو قوم توانائی بحران کا شکار نہ ہوتی،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کالا باغ ڈیم کو سیاسی مسئلہ بنا دیا گیا ،بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے اب بھی دریاوٴں اور نہروں کے ساتھ بائیو گیس کے وسائل سے بھی مدد لی جا سکتی ہے،شہبازشریف نے اعلان کیا کہ ہر ایسے سائنسی ماڈل جس سے صنعتوں اور زراعت کو فائدہ ہو،اس پر 2کروڑ روپے انعام دیا جائے گا ۔