09 فروری ، 2013
مظفرآباد…بھارت کی تہاڑ جیل میں کشمیری سیاسی کارکن افضل گورو کو پھانسی دینے کے خلاف مظفر آباد میں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔حکومت آزاد کشمیر نے 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔حکومت آزاد کشمیر کے ترجمان شوکت جاوید میر کے مطابق کشمیری شہری افضل گورو کو بھارت میں پھانسی دیئے جانے کے خلاف آزاد کشمیر میں 3 روزہ سوگ رہیگا۔سوگ کے دوران جموں کشمیر کا پرچم سر نگو ں رہے گا اور تمام سرکاری تقریبات معطل رہیں گی۔ افضل گورو کی پھانسی کے خلاف مظفر آباد کے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔