Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ضمانت منظور

دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ضمانت منظور
انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب کی ضمانت 15 جولائی تک منظور کی ہے۔ فوٹو فائل

سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت 15 جولائی تک منظور کر لی۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا اس موقع پر کہنا تھا ملک میں دہشتگردی کے خلاف پہلے ہی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے، کسی نئے آپریشن کی ضرورت نہیں عوام کی رائے کو بھی اہمیت دینی چاہیے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا حکومت دوبارہ الیکشن کروائے تاکہ عوامی حکومت اقتدار میں آئے، ہمارے ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

مزید خبریں :