پاکستان
27 فروری ، 2012

شرمین عبیدچنائے کو الطاف حسین کی مبارکباد،گولڈ میڈل دینے کا اعلان

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کی خاتون فلمسازشرمین عبیدچنائے کودنیائے فلم کے سب سے بڑے اعزازآسکرایوارڈحاصل کرنے پراپنی اور ایم کیوایم کے تمام کارکنوں وہمدردوں سمیت پوری پاکستانی قوم کی جانب سے دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ آسکرایوارڈ ملنانہ صرف شرمین عبیدچنائے اوران کی ٹیم بلکہ پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے جس پر پوری قوم شرمین عبیدچنائے اوران کی ٹیم کو مبارکبادپیش کرتی ہے ،پاکستانی قوم کواپنی اس بیٹی پر فخرہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ شرمین عبیدچنائے نے پاکستان میں خواتین کوتیزاب پھینک کر جلائے جانے کے موضوع پر دستاویزی فلم بناکرخواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کودنیامیں جس موٴثراندازمیں پیش کیاہے اس پر شرمین عبیدچنائے اوران کی پوری ٹیم زبردست مبارکباد،شاباش اورخراج تحسین کی مستحق ہے۔دریں اثناء الطاف حسین نے اعلان کیاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دنیائے فلم کا سب سے بڑااعزاز آسکرایوارڈحاصل کرنے پر پاکستان کی خاتون فلم سازشرمین عبیدچنائے کو ایم کیوایم کی جانب سے گولڈمیڈل دیاجائے گا۔ انہوں نے یہ اعلان آج نائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔ الطاف حسین نے کہاکہ شر مین عبیدچنائے نے پاکستان میں خواتین کوتیزاب پھینک کر جلائے جانے کے بارے میں دستاویزی فلم بناکرخواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کودنیامیں جس موٴثراندازمیں پیش کیاہے اس پرانہیں آسکرایوارڈکاحقدارقراردیاگیاجوکہ نہ صرف شرمین عبید چنائے بلکہ پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے جس پرپوری قوم شرمین عبیدچنائے اوران کی ٹیم کو مبارکبادپیش کرتی ہے ۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے کہا کہ وطن واپسی پر شرمین عبیدچنائے کابھرپوراستقبال کیاجائے گا اوران کیلئے استقبالیہ کااہتمام کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے یہ اعزازحاصل کرکے پوری دنیامیں پاکستان کانام روشن کیاہے اورپاکستانیوں کاسرفخرسے بلندکردیاہے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، ارباب اختیاراورحکمراں میرٹ کی بنیادپرٹیلنٹ کی قدرکریں توپاکستان کانام دنیابھرمیں مزید بلندیوں پر دکھائی دے گااوردنیا بھر میں پاکستان کی عزت اورقدرومنزلت میں اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :