09 فروری ، 2013
کوئٹہ … کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پولیس اسٹیشن کے قریب گاڑی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کچلاک تھانے کے قریب کھڑی گاڑی میں زور دار دھماکا ہوگیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ دھماکا کافی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو نجی گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔