پاکستان
09 فروری ، 2013

الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست ،چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچقائم

الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست ،چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچقائم

اسلام آباد…الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بنچ مقرر کر دیا گیا۔طاہرالقادری کی جانب سے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کیخلاف دی گئی درخواست پر بنائے گئے تین رکنی بنچ کے سر براہ چیف جسٹس،جسٹس افتخار محمد چوہدری ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس گلزاراحمداورجسٹس شیخ عظمت سعیدشامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری سپریم کورٹ میں دی گئی اپنی درخواست پرخوددلائل دیں گے۔

مزید خبریں :