پاکستان
09 فروری ، 2013

ساہیوال : گیس کی ٹنکی پھٹ گئی، ایک بچہ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

ساہیوال … ساہیوال میں غباروں میں گیس بھرنے والی ٹنکی دھماکے سے پھٹ گئی، ایک بچہ جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیوال کے علاقے شاداب کالونی میں غباروں میں گیس بھرنے والی ٹنکی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے قریبی میرج ہال کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :