Time 09 جولائی ، 2024
پاکستان

قومی اسمبلی نے پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے قیام کی تحریک منظورکرلی

قومی اسمبلی نے پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے قیام کی تحریک منظورکرلی
22 رکنی کشمیر کمیٹی تشکیل دیں، کمیٹی میں 6 سینیٹر ہوں گے، تین اپوزیشن اور تین حکومتی بینچ سے ہوں گے: وزیر قانون— فوٹو:فائل

قومی اسمبلی نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے قیام کی تحریک منظورکرلی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے قیام کیلئے تحریک وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے پیش کی۔

ایوان نے کمیٹی کے قیام کی تحریک منظورکرلی۔

وزیر قانون کا کہنا تھاکہ ایوان اسپیکر قومی اسمبلی کواختیار دیتا ہےکہ 22 رکنی کشمیر کمیٹی تشکیل دیں، کمیٹی میں 6 سینیٹر ہوں گے، تین اپوزیشن اور تین حکومتی بینچ سے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان اسپیکرکواختیاردیتا ہے جب چاہیں کمیٹی میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :