پاکستان
09 فروری ، 2013

سندھ کی 10 سیاسی، مذہبی و قوم پرست جماعتوں کا ملکر انتخاب لڑنیکا فیصلہ

سندھ کی 10 سیاسی، مذہبی و قوم پرست جماعتوں کا ملکر انتخاب لڑنیکا فیصلہ

کراچی … سندھ کی 10 سیاسی، مذہبی و قوم پرست جماعتوں نے حکمراں اتحاد کیخلاف ملکر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا، مسلم لیگ فنکشل کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عنقریب اتحاد کے سربراہ اجلاس میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملا ت طے پاجائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں مسلم لیگ ف، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، جے یوآئی ف، جے یو پی، سنی تحریک، عوامی تحریک، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، سندھ ترقی پسند پارٹی، نیشنل پیپلز پارٹی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ف کے رہنما امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ اتحاد کا فیصلہ کراچی میں امن و امان کے قیام اور سندھ کے عوام کو متبادل سیاسی قیادت فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کراچی میں حلقہ بندیوں اور ووٹوں کے تصدیقی عمل میں بے قاعدگیوں کے خلاف اتوار 10 فروری کو نمائش سے تبت سینٹر تک عوامی مارچ کا بھی اعلان کیا گیا۔

مزید خبریں :