پاکستان
09 فروری ، 2013

نواز شریف نے پرویز مشرف سے معاہدے کئے اور پھر گئے، شرجیل میمن

نواز شریف نے پرویز مشرف سے معاہدے کئے اور پھر گئے، شرجیل میمن

کراچی … سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سابق صدر پرویزمشرف سے کئی معاہدے کئے اور پھر اپنی بات سے پھر گئے۔ کراچی میں وزیرعلی میمن ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا دین ایمان صرف اور صرف رشوت لینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جب سے سیاست شروع کی ہے اس وقت سے آج تک کرپشن ہی کرپشن پھیلائی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہر بار جھوٹی باتیں کرکے عوام کو گمراہ کرلیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تو گارنٹی دینے والا بھی کوئی نہیں ہے۔

مزید خبریں :