09 فروری ، 2013
اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں، وہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں تو اپنے بزرگوں کو بھجوائیں اور انتخابات سے پہلے پر تشدد کارروائیاں ختم کریں۔ اسلام آبادمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ طالبان نے عدنان رشید کو مذاکرات کیلئے نامزد کیا جو جیل سے بھگوڑا اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے، کیا وہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کسی کی دی ہوئی چابی پر چل رہے ہیں، قوم سے مذاق چھوڑ کر ہم سے بات کریں۔ افضل گورو کی پھانسی سے متعلق سوال پر رحمان ملک نے کہا کہ دوسرے ممالک کی عدالتوں کا احترام کرنا چاہئے۔