09 فروری ، 2013
کراچی … بھارت میں کشمیری شہری افضل گوروکی پھانسی کے خلاف جماعت الدعوة کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیری شہری افضل گورو کی پھانسی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر جماعت الدعوة کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، امیر جماعت الدعوة کراچی انجینئر نوید قمر نے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو عرصے سے ماورائے عدالت قتل کیلئے تمام ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے افضل گورو کو پھانسی دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت بھارتی دہشت گرد سر بجیت سنگھ کو فی الفور پھانسی دے۔