پاکستان
10 فروری ، 2013

طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوئے تو ان کے قیدی چھوڑ سکتے ہیں، میاں افتخار

طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوئے تو ان کے قیدی چھوڑ سکتے ہیں، میاں افتخار

پشاور....خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ مذاکرات سے پہلے طالبان قیدیوں کی رہائی آئین اورقانون کے تحت ممکن نہیں۔ بات چیت کی کامیابی کی صورت میں قانون کے مطابق رہا کیا جا سکتا ہے۔ وہ نوشہرہ کے علاقے خویشگی میں نوشہرہ چارسدہ روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، کانفرنس کی مثبت نتائج نکلیں گے ۔ انہوں نے قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے پاکستان ، افغانستان اور امریکا تینوں کی شرکت ضروری ہے۔ اگر ان میں سے ایک کو بھی فراموش کیا گیا تو مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کے لئے فی الوقت طالبان قیدیوں کی رہائی ضروری نہیں۔

مزید خبریں :