10 فروری ، 2013
لاہور .... آج میٹرو بس سروس کا افتتاح ہوگا،اپنی نوعیت کے اس منفرد منصوبے کو 10 ماہ میں مکمل کیا گیا۔بس کے 27 کلو میٹر لمبے ٹریک کو سجانے سنوارنے کا کام رات گئے تک جاری رہا،میٹرو بس سروس کے آغاز سے لاہور تاریخ کے ایک نئے دھارے میں شامل ہونے جا رہا ہے۔ جس کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں،27 کلومیٹر لمبے ٹریک کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔افتتاحی اور اختتامی پوائنٹس پر برقی قمقمے، قوس قزح کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔10 ماہ کی قلیل مدت میں تیار ہونے والا یہ منصوبہ اپنی طرز کا انتہائی منفرد منصوبہ ہے،جس کو سجانے کے ساتھ ساتھ پیچ ورک بھی ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔